اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایران کی میزائيل توانائیوں کےبارے میں کسی طرح کے مذاکرات نہیں کئےجاسکتے کیونکہ یہ طاقت ڈیٹیرینٹ طاقت ہے اور ایران کو اپنی طاقت بڑھانے کےلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسروں کی مجبوری ہے کہ وہ ایران کی میزائيلی طاقت کا اعتراف کریں۔ انہوں نے کہاکہ آج کوئي بھی ایران کی حقیقی طاقت کا تصور نہیں کرسکتا۔
.......
/169